استنبول (پاک ترک نیوز)
اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی اور ٹی پی ایس کی تجارتی مذاکراتی کمیٹی کا تیسرا وزارتی اجلاس شروع ہو گیا ہے جس مین رکن ملکوں کے وزرا اور نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہیں۔
بدھ کےروز یہاں شروع ہونے والے اجلاس کے آغاز پراو آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے تجارت اور نمائندوں نے ممبران کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کو سراہا اور اپنی تجاویز پیش کیں۔
ترکیہ، انڈونیشیا، عراق، نائیجر، نائیجیریا، بنگلہ دیش، تیونس، گیمبیا اور گنی سمیت متعدد ممالک کے وزراء اور نمائندوں نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
شرکاء نے غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی اور مظلوم فلسطینیوں کی موثر حمایت کے لیے اسلامی ممالک کی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔اور فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی شدید مذمت کی۔انہوں نے غیر ملکی تجارت بالخصوص اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کی توسیع کے حوالے سےاپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔