انقرہ (پاک ترک نیوز) رجب طیب اردوان کی جیت پر ترکیہ بھر میں جشن کا سماں ہے ۔
ملک کی سپریم الیکشن کونسل اور سرکاری انادولو ایجنسی کے غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نےصدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد دوسرے مرحلے کامیاب ہو گئے ہیں ۔
سپریم الیکشن کونسل کے مطابق، تقریباً تمام ووٹوں کی گنتی کے ساتھ، اردوان نے اتوار کو دوسرے راؤنڈ میں 52.14 فیصد ووٹ حاصل کیے، اور اپنے حریف، کمال کلیک دار اوغلو کو شکست دی، جنہوں نے 47.86 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
رجب طیب اردوان کی جیت کے ساتھ 20سالہ حکمران میں مزید پانچ سال کا اضافہ ہوگیا ہے ۔