استنبول (پاک ترک نیوزز)
جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک پر ایک نئی بائیوپک سیریز کو ٹی وی پر اور فلم تھیٹروں میں دو حصوں کی فلم کے طور پر دکھایا جائے گا۔ جس سے اسے وسیع ترناظرین تک پہنچنے کا موقع ملے گا۔
ڈزنی اور پروڈکشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتاترک فلم کا پہلا حصہ فوکس ٹی وی پر 29 اکتوبر کو جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ پر نشر کیا جائے گا۔ پھر فلم چند دنوں بعد 3 نومبر کو بڑے پردے پر آئے گی۔جبکہ فلم کا دوسرا حصہ 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گا۔بعد ازاں یہ دونوں فلمیں 2024 کے موسم گرما میں دوبارہ فوکس پر نشر ہوں گی۔
فلم کے پروڈیوسر اورڈزنی پروڈکشنز کے ترکیہ کے جنرل مینیجر چینک سونار کا کہنا ہے کہ ہم اپنی جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ناظرین کے لیے اپنا اتاترک لا رہے ہیں۔اتاترک کی زندگی اور جدوجہد پر مبنی ٹی وی کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ یہ دو فلمیںفوکس چینل پر نشر کئے جانے کے بعد سینما گھروں میںدکھائی جائیںگی۔ اور پھر اگلے سال یہ فوکس ٹی پر نشر کی جائیں گی۔ یوں ہم ا تاترک فلم کو وسیع ترناظرین کے سامنے پیش کریں گے
"اتاترک کے پہلے ٹیلی ویژن کے خصوصی ورژن کے بعد، جسے ہم نے اپنی مواد کی حکمت عملی میں کی گئی تبدیلیوں کی وجہ سے دو فلموں کے طور پر منصوبہ بنایا تھا، ہمارے FOX چینل پر نشر ہونے کے بعد، دونوں فلمیں مووی تھیٹرز اور بعد میں FOX TV پر دکھائی جائیں گی۔
یہ فلم مصطفی کمال اتاترک کے بچپن سے لے کر قومی جدوجہد تک کی کہانی بیان کرتی ہے۔یہ ملک کی آزادی حاصل کرنے کے لیے برسوں جاری رہنے والی کوششوں کی ڈرامائی کہانی میں انسانی خصوصیات پر زور دیتی ہے۔ اس فلم میں اتا ترک کا مرکزی کردار ترک اداکار اراس بلوت آئین ملی نے ادا کیا ہے۔