پرویز الہٰی کی گرفتاری پر اہلیہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

لاہور، اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پرویز الٰہی کی اہلیہ نے شوہر کو باحفاظت گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر جب کہ ایم پی او کے تحت ان کی گرفتاری کو بھی عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔
پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس پی سکیورٹی ہائی کورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
چیف جسٹس سے درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو پولیس افسران نے گھر نہیں پہنچایا ۔ عدالت ڈی آئی کی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے خلاف توہینِ عدالت کی کاروائی کرے۔
پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الٰہی کو کینال روڈ سے اغوا کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف بھی درخواست دائر کردی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کو گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کیا ۔ عدالت پرویز الٰہی کی بازیابی کا حکم دے۔
وکیل عبدالرزاق کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دی جائے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ یکم ستمبر کا ایم پی او غیر قانونی ہے ۔ ایم پی او گرفتاری کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More