عید الاضحی اور حج کے موقع پر صدر اردوان کا تہنیتی پیغام

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے عید الاضحیٰ اور حج کے موقعہ پر ترک قوم اور امت مسسلمہ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ عید الاضحی ہمارے خاندانوں، ہماری قوم، عالم اسلام اور پوری انسانیت کے لیے رحمتیں لے کر آئے۔
اردوان نے منگل کے روز جاری ہونےوالے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ تعطیلات مبارک دن ہیں جب ہم بحیثیت قوم اپنے اتحاد اور اپنے ابدی بھائی چارے کو یاد کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عید الاضحی وہ وقت ہے جب یکجہتی اور اشتراک کا جذبہ اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عید الاضحی ہمارے شہریوں کے درمیان بھائی چارے کی فضا کو مزید مضبوط کرے گی جب ہمارے دل 6 فروری کے زلزلوں کی وجہ سےدکھی ہیں۔
ترکی سمیت دنیا بھر کے بیشتر مسلم ممالک بدھ کے روز سے عید الاضحٰی کی چار روزہ تعطیلات کا آغاز کر رہےہیں۔
یہ تعطیل اس بات کی یاد مناتی ہے جب حضرت ابراہیم ؑنے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل ؑکو خدا کے حکم پر قربان کرنے کے لئے انکے گلے پر چھری چلائی مگر اللہ تعالیٰ نے انکی جگہ ایک مینڈھے کو جنت سے بھجوایا۔چنانچہ مسلمان اس ذبح عظیم کی یاد میں جانوروں کی قربانی کرتے ہیں اور گوشت غریبوں اور رشتہ داروں کے ساتھ بانٹتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More