اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کا مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کردیا گیا ہے، جہاں بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور دیگر قیادت پہنچے گی۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں 6 بجے قرآن خوانی کروائی جائے گی۔
یاد رہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بیلف مقرر کرکے پی ٹی آئی مرکزی سکرٹریٹ کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد عدالتی حکم کے مطابق بیلف نے پی ٹی آئی کا دفتر ڈی سیل کروا دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More