غزہ جنگ بندی کا دوسرا روز ،24اسرائیلی اور 29فلسطینی قیدی رہا

غزہ (پاک ترک نیوز) حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک معاہدے کے تحت غزہ میں لڑائی میں چار دن کی بندش کا آج دوسرا دن ہے۔
غزہ سے مجموعی طور پر 13 اسرائیلی اسیران، 10 تھائی شہری اور ایک فلپائنی کو رہا کیا گیا۔ اسرائیلی جیلوں سے 29فلسطینی خواتین اور بچوں کو بھی رہا کیا گیا۔
حماس چار دنوں میں 50 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گی، اسرائیل 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ معاہدے کو ممکنہ طور پر بڑھایا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی حکام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وقفے کے بعد لڑائی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ جنگ اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک اسرائیل کے تمام مقاصد پورے نہیں ہو جاتےجن میں تمامقیدیوں کی رہائی اور حماس کا خاتمہ شامل ہیں۔
اقوام متحدہ نے دیرپا امن کے لیےمستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کو سنگین انسانی حالات کا سامنا ہے۔
لڑائی میں وقفے نے مزید امداد کو غزہ میں داخل ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اقوام متحدہ کے تحت امدادی سامان کےسب سے بڑے قافلے میں 137 ٹرک غزہ اور خان یونس پہنچ رہے ہیں۔
جنگ بندی کے باوجومقبوضہ مغربی کنارے میں کم از کم 31 فلسطینی اسرائیلی فوج کی کاروائی سے زخمی ہوئے جبکہ وہ اوفر جیل سے قیدیوں کی رہائی کے منتظر تھے۔
چار روزہ جنگ بندی سے پہلے 50دنوں میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کاروائیوں میں 14ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اور زخمیوںکی تعداد 30ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More