پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کے 17رکنی سکواڈ میں ایک تبدیلی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان نے ایشیا کپ کیلئے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں طیب طاہر کی جگہ سعود شکیل کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔تاہم سعود شکیل کی شمولیت کے باوجود طیب طاہر ٹیم کے ہمراہ ہی رہیں گے اور ریزرو کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ بقیہ کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، محمد حارث، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، عبداللہ شفیق، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، آغا سلمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور ریزرو طیب طاہر شامل ہیں۔
کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ اور امام الحق گزشتہ روز لاہور پہنچے اور آج اسکواڈ کو جوائن کریں گے،کھلاڑی 29 اگست کی شام ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے اور سیشن کے آغاز سے قبل پاکستان کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔
یاد رے کہ پاکستان ٹیم 30 اگست کو نیپال میں ایشیا کپ کا افتتاحی میچ کھیلے گی۔
پاکستانی ٹیم نے افغانستان کو تیسرے ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر کے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More