ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان مذہبی امور کا کہناہے کہ ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔
سینیٹر محمد طلحہ محمود نے متعدد پاکستانی بلڈنگز کا دورہ کیا اور عازمین حج سے ملاقاتیں بھی کیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ عازمین حج کی بہترین رہنمائی اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔نجی حج گروپ آپریٹرز اپنے حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کریں۔پرائیویٹ حج پیکیج کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان مذہبی امورکاکہنا ہے کہ ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔
مذہبی امورکے ترجمان کا کہنا تھا کہ 81 ہزار عازمین سرکاری جبکہ 76 ہزار نجی حج اسکیم کے ذریعہ پہنچے۔حج سے قبل آخری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے خانہ کعبہ میں شدید رش کے مناظر دیکھنے میں آئے ۔ سعودی انتظامیہ نے رش کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ علی الصبح بند کر دی۔
سعودی مکاتب نے منیٰ عرفات کے خیموں کی تیاری کو حتمی شکل دے دی ۔عازمین حج اتوار اور پیر کی درمیانی شب منیٰ کی خیمہ بستی میں بسوں کے ذریعے پہنچائے جائیں گے۔
ڈی جی حج کا کہنا ہے کہ 63 فیصد سرکاری حجاج کو مشائر ٹرین کی سہولت فراہم کی جائے گی۔37 فیصد سرکاری حجاج بسوں کے ذریعے منیٰ سے عرفات اور مزدلفہ پہنچائے جائیں گے۔وادی منیٰ اور جمرات میں پاکستانی معاونین کی گائیڈنگ پوسٹیں مقرر کر دی گئیں۔منیٰ میں پاکستان حج مشن کے 2 کیمپ آفس قائم کر دیئے گئے۔
شعبہ گمشدگی و بازیابی، رہنمائی، شکایات، مانیٹرنگ ڈیسک 24 گھنٹے سہولت فراہم کریں گے ۔وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود عام حاجیوں کے ساتھ حج ادا کریں گے۔
عازمین حج نے اعلی انتظامات پر وزیر مذہبی امور کو خراج تحسین پیش کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More