اشتعال انگیز تقاریر ، مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) انسداددہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو کے کیس میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عدم پیشی پر مریم اورنگزیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
اے ٹی سی نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کہ پولیس نے مریم اورنگزیب، جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More