لاہور(پاک ترک نیوز) کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے تحریک انصاف کی ریلی کے روٹ پر تعلیمی ادارے اور بازار دوپہر 12بجے بند کرنے کا حکم جاری کردیا ۔
کمشنر لاہور کی جانب سے سیکرٹری اسکولز، ہائر ایجوکیشن، ڈپٹی کمشنر لاہوراور سیکرٹری آئی اینڈ سی کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کو مشروط ریلی نکالنے کی اجازت دی تھی۔
کمشنر لاہورچوہدری محمد علی رندھاوا نے سیکورٹی خدشات کے باعث تحریک کی ریلی کے روٹ میں آنے والے تمام سکولز، کالجز، دکانیں اور مارکیٹس دوپہر 12بجے بند کرنے کا حکم جاری کیا۔