چودھری پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نامووں کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ سنایا۔
درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی، زارا الٰہی کا نام غیر قانونی طور پر پی سی ایل میں شامل کیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ نام خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔
پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی نے آج عدالت میں حاضری سے استثنا کی درخواست دیدی۔ اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں پرویز الٰہی کے وکیل نے سابق وزیراعلیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More