بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصا ف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی ا ہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More