ہماری حکومت تب ہوگی جب نوازشریف پاکستان میں ہوں گے ،مریم نواز

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر نہیں ڈالی جاسکتی، ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے، نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔حکومتی ناقص کارکردگی کے حوالے سے نوجوانوں کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ میں حکومت کا حصہ نہیں ہوں۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے لاہور میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر نہیں ڈالی جاسکتی، ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے، نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More