نان فائلرز کے ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد سم کارڈز بلاک کر دیے گئے: ایف بی آر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کے ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد سم کارڈز بلاک کر دیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کی تعمیل کو نافذ کرنے کے لیے نان کمپلائنٹ ٹیکس دہندگان کے 105,000 سم کارڈز کو بلاک کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے تصدیق کی کہ نان فائلرز کے 105,000 سم کارڈز بلاک کیے گئے ہیں، ایف بی آر روزانہ 5000 نان فائلرز کا ڈیٹا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فراہم کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نان فائلرز انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے بعد اپنے سم کارڈز بحال کروا سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More