پاک افغان دوسرا ون ڈے کل ،شاہین سیریز اپنے نام کرنے کیلئے بے تاب

ہمبٹوٹا (پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا ۔پاکستان سیریز اپنے نام کرنے کیلئے میدان میں اترے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل سری لنکا کے شہر ہمبٹوٹا میں ہو گا ۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔
پہلے میچ میں کامیابی کے بعد گرین شرٹس کی نگاہیں سیریز پر مرکوز ہیں جبکہ افغان ٹیم بھی سیریز میں واپسی کیلئےبقا کا جنگ لڑے گی۔
پاکستان نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ سیریز کے پہلے میچ میں 142سے شکست دی تھی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More