پاک آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا ،شاہین اور امام باہر

سڈنی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا ۔ پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ۔ شاہین شاہ آفریدی اور امام الحق باہر بیٹھ کر میچ دیکھیں گے ۔
تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پاکستان اور کینگروز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں شروع ہو گا ۔
پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ شاہین شاہ آفریدی اور امام الحق کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی صائم ایوب ڈیبیو کریں گے جبکہ ساجد خان میچ کا حصہ ہوں گے ۔
عبداللہ شفیق کے ساتھ صائم ایوب اوپننگ کریں گے جبکہ مڈل آرڈر میں بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغاذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ بائولنگ کا بوجھ ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال کے کندھوں پر ہو گا ۔
یاد رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں کینگروز کو پہلے ہی دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More