پاک نیوزی ٹی ٹونٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

لاہور(قیوم زاہد) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ۔
سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف فزیکل ٹکٹ کے ساتھ ہوگی۔ فی میچ 10 ٹکٹ بک کرائے جا سکتے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میچوں کی سیریز کی ٹکٹیں آج سے لاہور اسلام آباد راولپنڈی گوجرانوالہ سیالکوٹ ملتان پشاور اور کراچی میں مختلف TCS ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔
شائقین کسی بھی نامزد کردہ TCS ایکسپریس سینٹرز سے سیریز کے لیے فزیکل ٹکٹ خرید سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پہلے سے بک شدہ آن لائن ٹکٹیں بھی انہی مراکز سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف ٹی سی ایس سے خریدی گئی درست فزیکل ٹکٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ ای ٹکٹ اور ٹکٹ کی فوٹو کاپی قبول نہیں کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More