پاک نیوز ی لینڈ دوسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

 

راولپنڈی (پاک ترک نیوز ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج دوسرےایک روزہ میچ میں مد مقابل آئیں گی ، شاہینوں کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جو ڈے نائٹ ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔
دوسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے ، سپنر شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان نے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 3 ،چوتھا 5 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا، آخری تین میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More