چمن (پاک ترک نیوز)
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر جنگ شروع ہو گئی۔ حکام نے ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو طلب کر لیا گیا۔
افغانستان سے فائر کیا گیا گولہ ایف سی قلعہ میں آ گرا۔ بارڈر کسٹم ہاوس کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ سرحد پر شدید دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ چمن واقعے پر پاک افغان حکام رابطے میں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں پاکستانی سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ افغانستان کے لیے پاکستانی ناظم الامور تاحال پاکستان ہی میں ہیں اور جب تک سکیورٹی معاملات پر یقین دہانی نہیں کروائی جاتی، تب تک وہ پاکستان ہی میں رہیں گے۔
چند دن پہلے چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ سے 8 اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔