پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ہمبٹوٹا(پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کےپہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اچھا ٹوٹل کر کے افغانستان پر دباؤ بڑھائیں گے۔
میچ میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اورحارث رؤف کو پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More