پاکستان نے ورلڈ کپ میچز تبدیلی کی بھارتی درخواست پر رضا مند ی ظاہرکردی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے میچز میں تبدیلی کی بھارتی درخواست پر رضا مندی ظاہرکردی ۔
ترمیم شدہ پروگرام کے مطابق بھارت کا میچ جو 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا وہ اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو ہی حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو دو دن پہلے کردیا گیا ہے، یہ میچ اب 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میچز کے شیڈول میں ردوبدل پر بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کو کوئی اعتراض نہ ہونے کا جواب بھجوا دیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ پی سی بی کی رضامندی ملنے کے بعد آئی سی سی حکام کی مشاورت سے باقاعدہ اپ ڈیٹ شیڈول جاری کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More