پاک فضائیہ نے کسی بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیا، وزیراعظم

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے کسی بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
پاک فضائیہ اکیڈمی اصغر خان میں کیڈٹس کی گریجویشن پریڈ منعقد ہوئی، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی تقریب میں موجودتھے۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب،وزیردفاع خواجہ آصف بھی تقریب میں شریک ہوئے، وزیراعظم شہبازشریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو فلائنگ بیجز لگائے۔
چیف آف دی ایئر اسٹاف بیسٹ فلائنگ کیڈٹس محمد شرجیل خان کو دی گئی،چیف آف دی ایئر اسٹاف ٹرافی بلال رضا اورسورڈ آف آنر ایوی ایشن کیڈٹ عبدالمنان حسن کو دی گئی۔
اکیڈمی سے 147 ویں جنرل ڈیوٹی پائلٹ، 93ویں انجینئرنگ کورسز کے کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے، 103ویں ایئر ڈیفنس، 24ویں ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹی کورسز کے شرکاء بھی پاس آؤٹ ہوئے۔
اس موقع پر جے ایف سترہ تھنڈر کے ہمراہ جے ٹین لڑاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے رسالپور میں فضائیہ کے پاس آؤٹ ہونے والے تمام کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس سے کہا کہ ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں،پاک فضائیہ نے کسی بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیا۔
سابق برطانوی فوجی ویٹرنز نے پاک آرمی کو دنیا کی بہترین فوج قرار دیدیا
پاک فضائیہ دنیا میں بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے نمایاں ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف عناصرکو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے، انہوں نے کہاکہ ملک کو اس وقت معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں،بھارت نے اگست2019سے کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے کی توفیق دے،خطے میں امن کیلئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے،یقین دلاتا ہوں معیشت کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More