پاکستانی فوج کی شارپ بلیڈ 2023 سنائپر مقابلہ میں شاندار کارکردگی

بیجنگ (پاک ترک نیوز) پاکستانی اور چینی فوج نے شارپ بلیڈ 2023سنائپر مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
دنیا بھر میں ہر سال کمبیٹ سنائپنگ مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔ پیپلز آرمڈ پولیس (PAP) چین کی تنظیم 2019 سے ہر سال شارپ بلیڈ مقابلہ منعقد کرواتی ہے ۔ان مقابلوں کی عالمی سطح پر پزیرائی کی جاتی ہے۔
پاکستان آرمی نے ہمیشہ کی طرح ان سنائپر مقابلوں میں حصہ لیا۔پاک آرمی کی سنائپر ٹیم (PASS ) نے پہلی بار اِن مقابلوں میں حصہ لیا جس میں آفیسرز اور فوجی جوانوں نے شرکت کی۔18 ممالک کی 43 سنائپر ٹیموں نے مقابلہ میں حصہ لیا۔پاک فوج کے 2 سنائپرز نے شاندار کارکردگی پر بیسٹ اسنائپر شارپ بلیڈ ایوارڈ جیتا۔18 ممالک کے 86 سنائپرز میں سے صرف 4 نے یہ ایوارڈ جیتا ۔جیتنے والوں میں 2 پاکستانی، 1 قازقستان اور 1 ازبکستان کا سپاہی شامل ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More