پاکستان کرکٹ بورڈ کا محمد رضوان کے آئوٹ ہونے کا معاملہ آئی سی سی سے اٹھانے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران محمد رضوان کی برطرفی کا معاملہ آئی سی سی سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں محمد رضوان کے متنازعہ آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امپائرنگ اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق معاملات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی کپتان اور تیز گیند باز پیٹ کمنز کی جانب سے کیچ آؤٹ کی اپیل کے بعد آن فیلڈ امپائر نے رضوان کو آؤٹ دینے سے انکار کر دیا، لیکن ہوم سائیڈ ڈی آر ایس کے ذریعے فیصلے کو پلٹنے میں کامیاب ہو گئی۔
تاہم پاکستانی کیمپ اس فیصلے کے پر خوش نہیں تھا جب ’سنیکومیٹر‘ نے اس پر اسپائک دکھایا جب گیند رضوان کی کلائی کے بالکل اوپر تھی۔
پی سی بی کے ایک معتبر ذریعے نے بتایا کہ اس کے سربراہ ذکا اشرف نے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے بات چیت کی، جنہوں نے انہیں میلبورن ٹیسٹ کے دوران امپائرنگ اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں کچھ نکات سے آگاہ کیا جسے وہ 79 رنز سے ہار گئے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More