پاکستان کرکٹ ٹیم کی آک لینڈ میں بھرپور مشقیں

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آک لینڈ میں تیاریاں شروع کر دیں۔
تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ پہنچنے والی قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔کپتان شاہین شاہ آفریدی نیٹ پر مکمل فٹ نظر آئے جبکہ نیٹ سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ 14 جنوری کو سیڈن پارک ہیملٹن، تیسرا 17 جنوری کو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن، چوتھا 19 جنوری کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ بھی ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More