پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنیوالی پروازوں کی مانیٹرنگ شروع کردی

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان نے ایران کے ساتھ جاری کشیدہ صورت حال کے تناظر میں پروازوں کی سخت مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔
پاک ایران کشیدگی کے حوالے سے پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں کی سخت نگرانی شروع کردی۔ اس سلسلے میں مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونے والی ہر سرگرمی کو سختی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو مغرب سے پاکستان کی حدود میں آنے والی تمام پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت موصول ہوئی ہے۔
ائر ٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات اکھٹی کرنے کی ہدایات ملی ہیں۔ اس قبل پہلے مغرب کی طرف سے پاکستان آنے والی پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کبھی نہیں ہوئی۔ تاحال پاکستان اور ایران کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے کھلی ہوئی ہے ۔ ائر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو تاحال ایران کے لیے فضائی حدود کی بندش کے متعلق کوئی ہدایت نہیں ملی۔
ایران اور پاکستان کے درمیان کمرشل پروازوں کی بندش کی بھی فی الحال کوئی ہدایت نہیں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More