پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے خالد بشیر ،قدیر بشیر اور علی عباس کو عہدوں سے برطرف کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپئین خالد بشیر۔ قدیر بشیر اور علی عباس کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔
صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کہتے ہیں وزیر اعظم شہباز شریف سے جلد ملاقات ہوگی۔ ہاکی فروغ کے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں سیکرٹری اولمپئین رانا مجاہد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے کہا کہ ملازمین کو جلد تنخواہیں ملیں گی۔ فیڈریشن کا اکاونٹ فعال ہوگیا ہے۔ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر خالد بشیر۔ قدیر بشیر اور علی عباس کو عہدوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کو غیر آئینی اجلاس کروانے پر جواب دینا ہوگا۔
سیکرٹری رانا مجاہد نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ۔ آئی ایچ ایف اور اے ایچ ایف نے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کو تسلیم کیا ہے ۔
آئندہ ماہ انٹرنیشنل ایونٹس کے لیئے قومی ٹیم کا کیمپ لگایا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More