پاکستان کو دسمبر کے آخر تک 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کو دسمبر کے آخر تک دو ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد رواں برس کے آخر تک زرِمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔
پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 250 ملین ڈالر اور ور لڈ بینک سے 350 ملین ڈالر ملیں گے، جب کہ آئی ڈی اے سے بھی 350 ملین ڈالر ملیں گے۔
ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورآئی ڈی اے کے بورڈ اجلاس دسمبر میں متوقع ہیں، عالمی بینک اور ایشین بینک سے 1.5 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جب کہ آئی ایم ایف سے بھی 710 ملین ڈالرز کی دوسری قسط مل جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More