پاکستان ملک بھر میں انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے: نگران وزیراعظم

بیجنگ(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان ملک بھر میں انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔
بیجنگ میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سی ای او چائنا کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی وانگ ہائی ہوائی اور چیئرمین چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن سے ملاقات کی ، ملاقات میں شرکا نے سی پیک کے تحت سی سی سی سی اور سی آر بی سی کے پاکستان میں جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
نگران وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کو ٹرانزیشنل اکانومی بنانے اور ملک میں سیاحت کی ترقی کیلئے ریلوے اور روڈ انفراسٹرکچر انتہائی ضروری ہے۔
شرکا نے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی تعمیر، قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے چینی کمپنیوں کے پاکستان میں منصوبوں کی پذیرائی کی اور ان کی سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔
یاد رہے کہ نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ بیجنگ میں “آزاد عالمی معیشت میں روابط کی اہمیت” کے موضوع پر اعلی ٰسطح کے فورم میں شرکت کیلئے موجودہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More