پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے، بلوم برگ

 

نیو یارک (پاک ترک نیوز) امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ قرضوں کے بغیر ڈیفالٹ ہو سکتا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق شرائط پوری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔ جون کے بعد پاکستان کے قرض ادائیگی کے فنانسنگ آپشن غیر یقینی ہیں۔
پاکستان 6.5 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ پروگرام دوبارہ شروع کرنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے جو حکومت کی جانب سے قرض کی کچھ شرائط پوری کرنے میں ناکامی کے بعد تعطل کا شکار ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو زرِ مبادلہ میں کمی کا سامنا ہونے کے باعث مسئلہ درپیش ہے۔ رواں مالی سال کےاختتام تک پاکستان قرضوں کی ادائیگی وقت پر کرے گا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں رواں سال ہونے والے انتخابات سے پہلے سیاسی تناؤ، قرض میں تاخیر کے خطرے میں اضافہ کر رہا ہے۔ دوسری طرف روپیہ بھی ریکارڈ کے کم ترین سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More