پاک بحریہ کا جہاز شامی زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان لیکر لطاکیہ پہنچ گیا

 

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر زلزلہ زدگان کیلئے امدای سامان لے کر شام کی بندرگاہ لطاکیہ پہنچ گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امدادی سامان میں متاثرین کیلئے خیمے، کمبل، جنریٹرز، راشن، ادویات اور گرم کپڑے شامل ہیں۔ شام کی بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفیر، شام کے اعلی سول و عسکری حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس نصر 1000 ٹن امدادی سامان لیکر جانے والا پاک بحریہ کا پہلا جہاز ہے۔پاک بحریہ کے دوسرے جہاز پی این ایس معاون کو بھی امدادی سامان کیساتھ 12 مارچ کو روانہ کیا گیا۔
پی این ایس نصر امدادی سامان کی شام میں ترسیل کے بعد ترکیہ روانہ ہوگا۔پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More