پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس اصلت بحر ہند میں تعینات

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس اصلت کو ریجنل میری ٹائم سکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحری جنگی جہاز ہیلی کاپٹر کیساتھ پاکستانی بندرگاہوں پر تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا ، پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا جہاز دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لے گا،اس کے علاوہ پی این ایس اصلت بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا دورہ بھی کرے گا۔پی این ایس اصلت بحری جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے ، جہاز کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر میری ٹائم آپریشنز کی صلاحیت رکھتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More