پاک نیوزی لینڈ فائنل معرکہ کل ہو گا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل معرکہ کل ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا ۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔
شاہین اور کیوی سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ اس سے قبل دوسرے ایک روزہ میچ میں کیوی ٹیم نے شا ہینوں کو 79رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی تھی ۔
نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو 79 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
قومی ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 262 رنز کا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 43 اوورز میں 182 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 79 رنز اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
کیوی ٹیم کی جانب سے ٹم سائوتھی اور ایش سودی نے بالترتیب دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے 6وکٹوں سے فتح اپنے نام کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More