پاکستان ریلوے کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان ریلوے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹرینیں چلائے گی۔
پاکستان ریلوے نے اپنی تمام ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے حکام کے ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ ریلوے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور محکمہ کی آمدنی میں استحکام لانے کے لیے کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، عوام ایکسپریس، گرین لائن، مہر، چناب، سمن سرکار اور موہن جو دڑو مسافر ٹرین سمیت کئی ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت چلائی جائیں گی۔
حکام نے بتایا کہ مزید یہ کہ پاک بزنس، بولان میل، تھل، سکھر ایکسپریس، ماروی، چمن اور ہزارہ ایکسپریس بھی نجی شعبے کے ذریعے چلائی جائیں گی۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ شالیمار ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا، کوہاٹ، مہران ایکسپریس، اٹک، جنڈ اور راولپنڈی پسنجر ٹرین بھی اسی طریقہ کار کے تحت چلائی گئی ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفس عامر بلوچ نے کہا ہے کہ ریلوے اپنے مسافروں کو بہترین سفری تجربہ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت ریلوے کے کرایوں میں اضافہ ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More