نیویارک(پاک ترک نیوز) پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )اجلاس میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھا دیا۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے او آئی سی کے سفیروں کے اجلاس میں شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارتی شہر ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھایا۔
منیر اکرم نے مسئلے پر یو این الائنس فار سویلائزیشن کو لکھے خط کے مندرجات بھی پیش کئے، خط کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے۔
پاکستان کے مستقل منیر اکرم کا کہنا تھا کہ صدیوں پرانی بابری مسجد کو 1992ء میں المناک طور پر منہدم کیا گیا، قابلِ مذمت فعل کے باوجود ذمے داروں کو بری کردیا گیا۔
مندوب منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کی بھی اجازت دی گئی۔