پاکستان کوچین سے ایک ارب ڈالرموصول

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چین سے ایک ارب ڈالر کی رقم مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو گئی ہے۔چین کی جانب سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ کہ ہم نے چین کو جو قرض واپس کیا ہے وہ دوبارہ مل رہا ہے، چین سے ایک ارب ڈالر جلد موصول ہو جائیں گے۔بینک آف چائنا کے ساتھ بھی 30 کروڑ ڈالر پر بات چیت چل رہی ہے، چین کے سواپ معاہدے کے تحت بھی ڈالرز آئیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے رواں ہفتے چین کو پیشگی ادائیگی کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More