پاکستانی ٹیم افغان سیریز کیلئے سری لنکا روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم افغان کیخلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے سری لنکا روانہ ہو گئی ۔قومی ٹیم کولمبو سے براستہ ہمبنٹوٹا پہنچے گی ۔
پاکستانی ٹیم کی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کرکٹرز کی روانگی 12 بجے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے طے تھی۔کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ رضوان، شاہین، حارث، طیب طاہر شامل ہیں جبکہ اسامہ میر اور شاداب خان انگلینڈ سے پہنچیں گے۔
کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، محمد نواز، افتخار احمد، محمد حارث اور فخر زمان لنکن پریمئیر لیگ میں شرکت کے بعد کولمبو میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔جمعہ سے تربیتی کیمپ کا آخری مرحلہ شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے دو ایک روزہ میچز 22 اور 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے جبکہ 26 اگست کو تیسرے میچ کی میزبانی کولمبو کرے گا۔
پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ایشیاکپ کیلئے 27 اگست کو لاہور پہنچیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More