دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2026 کیلئے 12 ٹیموں کو حتمی شکل دیدی، جس کے باعث پاکستانی ٹیم پہلی بار کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی۔
آئندہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 میں بھی رواں برس کی طرح 20 ٹیمیں شریک ہوں گی، جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔
ایونٹ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور سری لنکا کے سپرد ہوگی جبکہ انکے علاوہ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ایونٹ میں براہ راست جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں جبکہ دیگر 8 ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے بعد ٹورنامنٹ کا حصہ بنیں گی۔
واضح رہے کہ بھارت نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز انداز میں 7 رنز سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔