کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سے ہر ماہ 1 ایل این جی کارگو خریدا جائے گا۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سوکار میں معاہدہ ہو گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سمری ای سی سی میں پیش کرنے منظوری دے دی ہے۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی خریداری کا انٹرگورنمنٹل معاہدہ طے پا چکا ہے۔پی ایل ایل سوکار کو ڈالرز میں ادائیگیاں کی جائیں گی اور پی ایل ایل ادائیگیوں کیلئے مقامی بینک میں ایل سیز کھولے گی۔ جون 2022 سے سپاٹ کارگوز کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
گزشتہ برس پی ایل ایل موجودہ اورمڈٹرم معاہدے کے تحت کارگو خریدنے میں ناکام رہی تھی۔