پاکستان ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں آج ملائیشیا سے ٹکرائے گا

چنائی (پاک ترک نیوز) پاکستان آج ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ملائیشیا سے ٹکرائے گا ۔محمد ثقلین قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے ۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے محمد ثقلین کی تقرری کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کردیا ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے لوکل فزیو کی خدمات بھی حاصل کرلیں ہیں۔
اس سے قبل ہاکی فیڈریشن نے شہناز شیخ کو ہیڈکوچ بنایاتھا تاہم وہ ویزا مسائل کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ بھارت نہیں جاسکے۔
پاکستان ٹیم نے ملائیشیا کے خلاف میچ سے قبل گزشتہ روز بھرپور پریکٹس کی، ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، نوجوانوں اور سینئرز کے کمبینیشن سے بہتر پلاننگ کے ساتھ اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز آج چنائی میں ہوگا ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ میں آج کوریا اور جاپان کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی جبکہ قومی ٹیم پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:45 پر ملائیشیا سے ٹکرائے گی۔جبکہ میزبان بھارت کا مقابلہ چین سے ہوگا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا، تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان، چوتھا میچ 7 اگست کو چین جبکہ پانچویں میچ میں 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کیساتھ کھیلے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More