نیویارک(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ نیا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام پاکستان کے لیے میکرو اکنامک استحکام لانے کا موقع ہے اور پاکستان کو اس پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا ہوگا۔
ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا ہو گا اور غیرضروری اخراجات سے متعلق مالیاتی نظم ونسق پر عمل کیا جائے۔ بیرونی دباؤ کا سامنا کرنے کے لیے مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے اور پاور سیکٹر میں ٹارگٹڈ سبسڈی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ سٹینڈبائی ایگریمنٹ پاکستان کے لیے استحکام حاصل کرنے کا موقع ہے جبکہ سماجی اور ترقیاتی اخراجات کے لیے ریونیو میں بہتری کی ضرورت ہے۔