پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور تحفظ پر سمجھوتا نہیں کریگا: شہبازشریف

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔
سابق وزیراعظم شہبازشریف نے دہشتگردوں کے خلاف سیستان میں انٹیلی بیسڈ کامیاب مشترکہ کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شہباز شریف اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں، حکومتی عمل داری سے محروم علاقے میں کارروائی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں، علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے، پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے مشترکہ نظام کو ری ایکٹیویٹ کیا جائے، ہم آہنگی بہتر بنانے اور بات چیت سے آگے بڑھنے کے عمل کو مزید مؤثر بنانا ہوگا، کشیدگی میں کمی لانا ہوگی۔
صد مسلم لیگ ن شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے آپریشن کے ذریعے اپنی پیشہ وارانہ قابلیت، مہارت اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا، آپریشن کی قیادت اور اس میں حصہ لینے والے تمام افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More