پاکستان کو آج چین سے 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے: اسحاق ڈار

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کو چین کی طرف سے 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے۔آج آنے والی رقم چین کی طرف سے منظورکردہ ایک ارب 30 ڈالر قرض کا حصہ ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج آنے والی رقم چین کی طرف سے منظورکردہ ایک ارب 30 ڈالر قرض کا حصہ ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین قرض کی مد میں ایک ارب ڈالر پاکستان کو پہلے ہی ادا کرچکا ہے، یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک کی طرف سے 1.3 ارب قرض کی تیسری قسط ہے، یہ فنڈز پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو بڑھائیں گے۔
اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر امداد کی تصدیق کر دی ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطے میں ہے، ایک ارب ڈالر جمع کرانے کیلئے دستاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More