پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ہمبٹوٹا(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کو بڑے مارجن سے شکست دے کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔
پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی جو کہ 205 سے کم سکور کرنے کے بعد کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔
پاکستان نے افغانستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کے اپنے ہونے والے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 205 سے کم رنز کرنے کے باوجود سب سے بڑی فتح اپنے نام کی جو اپنی نوعیت کا ایک ریکارڈ ہے۔
2018 میں جنوبی افریقہ نے 198 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد زمبابوے کو 120 رنز سے ہرایا تھا۔
یاد رہے کہ پاک افغان سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔
پاکستان اور افغان کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 24 کو ہمبٹوٹا پر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More