پاکستان کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

 

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ون ڈے اسکواڈ کے لیے پاکستان ٹیم میں 6 اسپشلسٹ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ان میں عبداللہ شفیق،آغا سلمان، حارث سہیل، امام الحق،اسامہ میر اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ ساڑھے تین بجے کھیلا جائے گا ۔
اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی ایک میچ بارش کی نذر ہو گیاتھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More