کراچی(پاک ترک نیوز) قومی خواتین ٹیم کی بلے باز عائشہ نسیم نے اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
عائشہ نسیم نے پی سی بی کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنا چاہتی ہیں، عائشہ نسیم نے اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کے لیے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
18 سالہ عائشہ نسیم نے اپنے کرکٹ کیریئر کے عروج پر کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مذہبی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے اپنے فیصلے سے کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
18 سالہ عائشہ نسیم نے 4 ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ پاکستان ویمن ٹیم کی بہترین ہٹرز میں سے ایک تھیں، عائشہ نے 2020 میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کیا تھا۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ نسیم کے حوالے سے مذہبی بنیادوں پر کرکٹ چھوڑنے کی بات درست نہیں، بورڈ ترجمان کے مطابق اس حوالے سے پی سی بی کا جلد ہی موقف سامنے آئے گا۔