پاکستانی طالب علم پرتگال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل

لاہور(پاک ترک نیوز) پرتگال میں لاہور کے رہائشی نوجوان طالب علم ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔
مقتول انتھونی شوکت پرتگال کینسر ریسر چ کے پراجیکٹ کے لیے گیا تھا ، مقتول کو ڈاکوؤں نے قتل کیا اور موبائل ،کیش اور لیپ ٹاپ لوٹ لیا۔
اہل خانہ کے مطابق مقتول انتھونی شوکت نے سویڈن سے ماسٹر اور جرمنی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی ، اہلخانہ نے حکومت پاکستان سے میت جلد پاکستان لانے اور انصاف کی اپیل کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More