ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم دبئی پہنچ گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023میں شرکت کیلئے قومی اسکواڈ دبئی پہنچ گیا۔
دبئی میں 9 گھنٹے قیام کے بعد سکواڈ کی اگلی منزل حیدرآباد ہوگی، قومی سکواڈ بھارتی وقت کے مطابق رات 8:15 حیدرآباد پہنچے گا۔ گرین شرٹس کا پہلا وارم اپ میچ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
قومی ٹیم بھارت میں کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوئی۔ 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ 3 ریزرو کھلاڑی شامل، کوچز اور معاون عملہ سمیت 13 ارکان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔بولنگ کوچ مورنے مورکل دبئی میں جوائن کریں گے جب کہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر 30 ستمبر کو براہ راست بھارت پہنچیں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More