پاکستانی ٹیم اگلے برس نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستانی ٹیم اگلے برس نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آسٹریلیا میں تیسرے ٹیسٹ کے بعد وائٹ بال سیریز کی دعوت دی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آمادگی کا اظہار کردیا ہے ۔
دونوں بورڈز کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت جاری ہے۔وائٹ بال سیریز میں تین ون ڈے یا پانچ ٹی 20 میچز ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More